19 جون 2015 - 22:16
ایک گرفتاردہشتگرد کا داعش اور ترکی کے بارے میں انکشافات

شام کی کرد فورس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایک دہشت گرد نے انقرہ حکومت اور دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی کرد فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کے رکن حسین مصطفی پری کو گرفتار کیا ہے- اس دہشت گرد نے تفتیش کے دوران انقرہ حکومت اور دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے- اس دہشت گرد نے کہا ہے کہ انقرہ اور دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان قریبی اقتصادی تعلقات قائم ہیں- مصطفی پری نے مزید کہا کہ ترکی میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے عناصر بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں- اس کا کہنا تھا کہ ترکی کے بعض تعلیمی اداروں میں تکفیریوں کے عقائد کی تعلیم دی جا رہی ہے- اس دہشت گرد نے مزید کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں سے بعض تعلیمی ادارے اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان کی حمایت کیا کرتے تھے-

.......

/169